Wednesday, 27 October 2021
Explore Gagai Nala Neelum Valley
Writer: Khurram Jamal Shahid
Neelum Valley Azad Kashmir is rich in natural beauty. Almighty Allah has given high mountains, streams, waterfalls, charming lakes, glaciers, pastures, forests and wildlife here. There are many places to visit in Neelum Valley. Today I am going to give you information about an area where very few tourists have visited. Yes, this beautiful valley is known as Gagai.
Gagai Valley is the largest pasture in the Grurez Valley, located in the last part of the Neelum Valley, between 6,000 to 13,000 feet above sea level. The pasture is surrounded by two major Nalas, one small Gagai (Dudgai Nala) and the other large Gagai Nala. It is bounded on the east by Qamri Pass, on the west by Taubut, on the southeast by the Line of Control (LoC) / Occupied Jammu & Kashmir, and on the north by Gujjar Nala Phulaoi and Riyat Astore. During winter season the land routes are blocked due to heavy snowfall (6-10 ft). In summer, locals from Dudhnial, Sharda and Gurez Valley take cattle here. While here Bakrwal brings a large number of cattle from different parts of Azad Kashmir and Pakistan. From May to the end of September, people live here with their livestock.
So let's visit Gagai Nala now;
Friends, to visit this area, you will travel from Islamabad to Muzaffarabad. Taubut is the base camp for exploring and travelling to the area. Beyond Taubat Bala, there is no road in this area, only a footpath and a horse trail is available to travel. Those who want to see Dadgai (Small Gagai) will start their journey from Taubat Bala on the Nalla to the south-east.
Dudgai Nalla is a beautiful pasture. In this Nalla there are beautiful pastures among them the Red water “Ratta Pani” is famous pasture. The water of Ratta Pani stream is clear but the color of the soil under this water is completely reddish. In front of it is the area of Zian (Occupied Kashmir) which is included in the occupied Gurez valley there. (The pasture here is called "Bake" in the local shina language).
We have to start the journey of Large Gagai Nalla in the eastern direction. On July 11, 2021, we set out on a trip here with friends. We parked the jeep at Taubut Bala and picked up our clothes bags etc. and started travel towards Gagai. In this drain first comes the banks of the Taubut community and then the banks of the Parma community. On the way here, the Shakargarh Nalla separates to the south. The last elevated area of Shakargarh Nalla meets Riyat Astore and Gujjar Nalla Phullawai. Most of the Bakrwals go to this Nalla with their cattle in summer. On the same track, at the beginning of Shakargarh Nalla, there is an ancient graveyard of Bakarwals. If anyone from the Bakrwal community dies in the summer, they are buried in the same cemetery. After praying for forgiveness in the graveyard, we crossed the Shakargarh Nalla and continued our journey straight towards east. On the way, some members of the Malik community invited us for tea. As we were tired, so accepted the invitation gladly. In their camp, we ate "chori" made from ghee with a delicious kind of desi tea. We asked their permission after regional gossip. Beyond this there are the pastures "Choti Khorian" and the "Bari Khorian". Along the way, you can see beautiful waterfalls, plains, avalanches and noisy rivers. After a four-hour journey, we arrived at the beginning of the "Biloor Kassi" Nalla. People also take livestock to Biloor Kassi Nala. The area is rich in precious stones and herbs.
Our intention was to reach JalKhat, the most beautiful pasture (bake) of the area, by evening and enjoy the beautiful morning and evening views of the area. From here we traveled through a difficult mountainous area and reached “JalKhat” in another half hour. The temporary residents were very hospitable so we didn't bother to take tent and any kind of luggage with us. They welcomed us, and especially facilitate our stay. Staying up all night, we were served local food / dishes “Karri, curd, ghee and corn bread. Short but the delicacy of such indigenous food may not be comparisoned with the food of five star hotels.
Hundreds of people from Marnot, Phullawai and Dudhnial camped in Jalkhat. People here remains very engage with livestock. Along with livestock, people extract herbs from mountainous areas for livelihood, which are sold locally at reasonable prices. Its legal or illegal disposal is a separate issue. At dawn, the elderly men and women wake up and offer breakfast and then manage the cattle for grazing. In the evening, on the return of cattle, milk is extracted from the teats of the animals. People here mostly use lassi, milk, tea, karri, saag karam and rice for food and drink. Most of the food is indigenous, simple and pure.
There are precious stones along with herbs in this area. Some people leased out area of BiloreKassi to extraxt stones here, and the most founded gemstones are tourmaline, bilore and abraq. Beyond Jalkhat are the areas of Larryan and Saraat. From here the next area Qamri district of Diamer starts. Most of the summer people travel by Qamri route by foot. They also do small scaled trade with the locals. Beyond the Qamri Pass the areas of Mini Marg comes and leads towards Dewosai. That is why this area is very important as well as beautiful.
These areas are very beautiful and rich in innumerable natural resources. Due to the negligence of the government, the local people are facing numerous issues, among these the top three issues are related to education, health and employment. There are no facilities for education and health in such a large area where thousands of people live in summer. The government should set up at least one rural health center (hospital) in the area's base camp, Taubut, to provide them with timely medical care. Further the mobile schools should be established to provide education in this area. Improvement is possible if the government takes revolutionary steps in the field of mineral resources and tourism to provide employment. Government must construct the road so as tourists can explore the area as well as the local community will be facilitated in travelling.
Sunday, 24 October 2021
Let’s explore the amazing Valley, Phullawai District Neelum
Writer: Khurram Jamal Shahid @KhurramAJK
The Phullawai village is located in Union Council Gurase Tehsil Sharda District Neelum Azad Kashmir. The elevation of this village is about 7,000 to 13,000 feet above sea level. In north the big Shisha Mountains (Shisha Kor) high and low with forested hills and slopes. To the south of village the Neelum river flows, along the Neelum Road. The Line of Control (LoC) begins at a distance of 2km to the south. In the west of the village, village Janawai and in its east the village of Marnat is situated. The village has two sub-valleys (pastures); Sarwala Nala and the Gujjar Nala. After crossing the top (alley) of these two valleys, you can reach the area of Astore (Gilgit Baltistan). The population of this village is about seven thousand people. The village is inhabited by people of Shin tribes who migrated from Gilgit, Chilas and Astore in the middle of the eighteenth century. The language of all these families is Shina and attached the dardi culture yet. About 3% Hindko-speaking people are also settled here while 97% of the inhabitants are Shina-speaking tribes. The literacy rate is very low and currently its estimated 30% of the population, including Islamic education.
Phullawai is a beautiful area as well as rich in natural resources. The forests here include cedar, pine, kale, fur, walnut, base, bunkhor, badlu, safida, bagno, turtle and bharth and burj. While there are a fair number of wildlife, there are Himalayan Musk Deer (Mushk Nafa), Ibex, Snow Leopard, Bear, Wolf, Marmot, Monal, Squirrel, Snow Chicken, Dove and brown Fox. There is a rare breed of pets Zoya and Yak, belong to Skardu. The conservation of these wildlife is very important and the protection measures at present are unsatisfactory. There are precious minerals here, including Rubies, Sapphires, Crystals and Mica. Many people in the area earn their living by buying and selling herbs. Most of the mushrooms (guchhi), kuth, patrees, mushk bala, sumbal, sawdust, korri jari, Korrh, Rattan jog, gugaldup, juki badashah, khinees and musloon (local names) are found here. Now is the time to save the natural environment and beauty of forests and wildlife with sustainable and wise use of natural resources. We should highlight the importance of wildlife, natural environment and natural resources and play our role in creating awareness among the people about their importance in human life; and the dangers posed by its loss for the human life survival.
Due to its difficult terrain, remoteness and lacking good road facilities, the region is hidden from the eyes of the world. During the five months of snowfall, the Neelum Road is closed for all types of traffic and means of transportation are limited for the local population. Road closures in winter cause locals to live in dire conditions. The government has so far failed to provide basic needs and tourism promotion here. In the current era of social media facilities, tourism in these areas needs to be highlighted so that this area can be developed.
The area is very attractive for tourism due to its natural beauty and special customs. There are two major Sub-Valleys (Nalas); Sar Nala and Gujjar Nala. These areas have natural springs, streams, glaciers, waterfalls, lakes and skyscrapers, including the notable Domail Gali, Sarwali Gali, the thoki glaciers and lakes near Thoki Pass. The most famous of these lakes is Machak Lake, which is about 12,000 feet above sea level. There is also a beautiful lake in Duk Lake in Gujjar Nala. Among the waterfalls, Thoki Baik's White Waterfalls (Sho Char) are famous.
If you wish to visit the area, it is a nine-hour drive from Muzaffarabad to Phulaui on the main Neelum Valley road. In Phullawai, the two Nalas; Gujjar Nala and Sar Nala are located on separate sides. The whole journey to Gujjar Nala is on foot. From Gujjar Nala you can reach Astore Mir Malik via Ghashat Top. However, if you want to travel to Sarnala, you can travel by jeep to the Cave pasture (Bachu Baik). From next to this pasture you have to travel on horseback or on foot. The last pastures (baik) of this Nala “Thoki Machak Baik” is beautiful having amazing lakes, waterfalls, glaciers and grassy fields. In the last area of Sar Nala Machak Lake, Domail Pass, Sar Baik, Dak Nala, Dak Lake is situated. It is important to bring food and drink with you when you go here. In some areas, locals carry cattle for three to four months between June to September end, so temporary raw rooms and tents are used for accommodation. Tourists should keep their tents with them so that they can easily stay here and observe the beauty of the area. Many friends asked me to write in detail about to explore the “Machak Lake”. In Sha Allah in next column, I will give details on how to treck the Sar Wali Galli and Machak Lake.
About Writer “Khurram Jamal Shahid”
Khurram Jamal Shahid is a writer and researcher. He has written research papers on social issues, provision of social services to the people and development. He has written mostly articles on development, social issues and tourism. Writes content for social media, blogs and other websites. He is the editor of tourism website “taubat.com”.
He can be reached at
khurram@sdo.org.pk
https://twitter.com/KhurramAJK
https://facebook.com/KhurramAJK
Monday, 18 October 2021
سود کے اخلاقی نقصانات
سود کے اخلاقی نقصانات
مصنف: خرم جمال شاہد
اخلاقی اعتبار سے اگر ہم سود کے نقصانات کا جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی مضرتوں سے سود لینے والے، سود دینے والے، اور جس معاشرہ میں اس کا چلن ہوتا ہے سبھی متاثر ہوتے ہیں اور کوئی بھی اس کے اخلاقی نقصانات سے بچ نہیں سکتا۔ چنانچہ اس کی وجہ سے سود لینے والوں کے اندر سے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہمدردی، محبت، اور للہ فی اللہ تعاون کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے، چنانچہ ہر شخص جانتا ہے کہ بینکوں اور سودی اداروں کی عالیشان بلڈنگوں، بیش قیمت اور اعلیٰ قسم کے کرسیوں پر اور انتہائی قیمتی و خوبصورت فرنیچر سے مزین کمروں اور اے سی کی پر کیف اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں میں بیٹھنے والے سود خوروں کو اس سے سودی قرض لینے والے غریبوں کے دکھ درد، اور مجبوریوں و پریشانیوں کا ذرا بھی احساس نہیں ہوتا۔ اگر کوئی غریب وقت مقر رہ پر قرض مع سود کی رقم کے ادا نہیں کر سکتا تو فوراً اس کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہیں۔ اور عدالت کے ججوں سے لے کر تھانے کی پولیس تک سب ان کی مدد کرتے ہیں اور بیچارے غریب قرضدار کی مجبوریوں، پریشانیوں، فقر و فاقہ، کاروبار میں نقصان اور اس کے اور اس کے بال بچوں کے آنسوؤں کو کوئی نہیں دیکھتا، ان کی آہ و بکا کی آواز سے کسی کے دل میں جذبۂ ترحم پیدا نہیں ہوتا، بلکہ الٹے سبھی اس پر ناراض ہوتے، ڈانٹتے اور لعنت ملامت کرتے ہیں پھر اجنبی زبان میں لکھے ہوئے شروط کے مطابق جن کو شاید اس غریب نے سمجھا بھی نہیں تھا اور ایجنٹوں نے بھی جان بوجھ کر اس کو سمجھایا اور بتایا نہیں تھا، اس کی زمین، جائداد نیلام کر دی جاتی ہے، اور بینک کا قرض مع سود وصول کر لیا جاتا ہے۔
اسی طرح سودی قرض لینے والوں کے دل بھی اس کی نحوست سے ایمانداری، سچائی، وفا داری اور احسان شناسی کے اوصاف حمیدہ سے خالی ہو جاتے ہیں۔ اور ان کے اندر بے ایمانی، کذب بیانی، بے وفائی اور احسان فراموشی جیسے اوصاف خبیثہ پیدا ہو جاتے ہیں، چنانچہ اگر ان پر ترس کھا کر کوئی شریف آدمی قرضہ حسنہ دیدے اور ان پر اعتماد کر کے تحریری، قانونی کاروائی نہ کرے، اور وہ جسمانی طاقت اور افرادی قوت میں ان سے کمزور ہو تو نہ صرف وہ قرض کی واپسی میں ٹال مٹول کرتے ہیں اور طرح طرح سے پریشان کرتے ہیں بلکہ بسا اوقات اسے گالیاں دیتے، الزام تراشی کرتے، خود مارنے یا غنڈوں سے پٹوانے کی دھمکیاں دیتے ہیں، اور بسا اوقات مار پیٹ بھی کر لیتے ہیں، اور قرض دی گئی پوری رقم ہڑپ کر لیتے ہیں۔ اور ایسا صرف اس بنا پر ہوتا ہے کہ سود خوری نے ان کے دلوں میں قساوت اور بے ایمانی بھر دی ہے، جس سے وہ اس شریف آدمی کی شرافت اور کمزوری سے نا جائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور احسان فراموشی کر کے اس پر ظلم کر رہے ہیں۔
پھر ان لوگوں کی حرکتوں سے دوسرے لوگوں کے اندر سے بھی غریبوں، مجبوروں کے ساتھ تعاون وہمدردی کے جذبات ختم ہو جاتے ہیں، چنانچہ کچھ لوگ تو سودی اداروں کی طرح چاہتے ہیں کہ وہ بھی ان غریبوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھائیں اور قرض دے کر سود حاصل کریں۔ اور کچھ شرفاء اور نیکوکار لوگ قرض لینے والوں کے نازیبا سلوک کرنے اور ان کا مال ہڑپ کر جانے سے بد دل ہو جاتے ہیں، اور اس خوف سے کہ کہیں ان کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاملہ اور سلوک نہ ہو، چاہتے ہوئے بھی قرض نہیں دیتے، اس طرح سودی نظام اور کاروبار کی وجہ سے پورا معاشرہ اخلاقی زوال کا شکار ہو جاتا ہے، لوگوں کے اندر خود غرضی، بے ایمانی، شقاوت قلبی، بے وفائی، جھوٹ و دغا بازی وغیرہ اخلاقی برائیاں اور بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
سودی کاروبار کے اخلاقی نقصانات میں سے یہ بھی ہے کہ اس نظام نے لوگوں کے درمیان کافی اونچ نیچ پیدا کر دی ہے، اور ان کو دو طبقات میں تقسیم کر دیا ہے، اور اس کی وجہ سے ان کے درمیان عداوت و دشمنی، کینہ و کپٹ اور بغض وحسد عام ہو گیا ہے۔
لوگ پہلے بڑی محبت و سکون سے رہتے تھے، پریشانیوں اور مصیبتوں کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ قرضہ حسنہ اور صدقہ و خیرات وغیرہ کے ذریعہ تعاون کرتے تھے، قرض کی وصولی میں سختی کرنے کی بجائے سہولت ہونے تک مہلت دیتے تھے اور غرباء ومساکین اور پریشانیوں میں مبتلا حضرات بھی ان کے اس احسان و تعاون کا اپنے دل میں احساس رکھتے اور زبان سے تسلیم کرتے اور اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے تھے۔ اس طرح سے مسلم معاشرہ میں بڑا سکون، محبت، ہمدردی اور بھائی چارگی تھی، اونچ نیچ کا احساس نہیں تھا، کیونکہ مالدار اپنے غریب بھائیوں کے ساتھ جو بھی احسان و تعاون کرتے تھے وہ اپنا دینی فریضہ اور عبادت سمجھ کر کرتے تھے، احسان جتلانے، ان کا استغلال کرنے، ان کی دولت لوٹنے اور خون چوسنے کے لئے نہیں کرتے تھے، وہ یہ کام صرف رضا الٰہی اور آخرت میں اجر و ثواب کے لئے کیا کرتے تھے۔ اور جانتے تھے کہ احسان جتلانے اوراس سے کوئی مادی فائدہ اٹھانے کی صورت میں ان کی نیکیاں ضائع ہو جائیں گی، لیکن سودی نظام نے ان کے دلوں سے ان نیک جذبات کو ختم کر دیا ہے، اور لوگ دو مختلف گروپ اور متحارب طبقوں میں تقسیم ہو گئے، اس نظام کو چلانے کے لئے ظالموں نے غریبوں، محتاجوں اور مظلوموں کی ہمدردی ودستگیری کے نام پر اشتراکیت اور کمیونزم جیسے مذہب دشمن نظریات والی پارٹیوں کو جنم دیا جنھوں نے سماجی و اقتصادی مساوات، عدل و انصاف، زر، زن اور زمین میں سب کا حصہ، عوام کی حکومت عوام کے ذریعے وغیرہ خوش کن نعرے لگائے اور اس کے ذریعہ طبقاتی نا برابری، غربت ومسکنت، اور ظلم و ستم کے خاتمے کا پر زور بلکہ پر شور دعویٰ کیا۔ لیکن عملی دنیا میں اس میں سے کچھ بھی حاصل نہ ہوا، بلکہ ظلم و جور، فقر و فاقہ اور محرومی وبیکسی اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ اور روس جیسا عظیم ملک جو ان نظریات کا سب سے بڑا علمبردار تھا، خود ان مسائل و مصائب میں مبتلا ہو کر لوگوں کے لئے عبرت کا سامان بن گیا۔
دوسری طرف انہیں یہودیوں نے جن کے اوپر ان کے شریعت میں سود کو حرام قرار دیا گیا تھا اور اس کی مخالفت کی پاداش میں انہیں بہت سی پاکیزہ اور عمدہ چیزوں اور نعمتوں سے محروم کر دیا گیا، جیسا کہ اللہ رب العالمین نے فرمایا:
’’ پس یہودیوں کے ظلم کی بنا پر ہم نے بہت سی وہ پاکیزہ چیزیں ان پر حرام کر دیں جو پہلے ان کے لئے حلال تھیں، اور ان کے بکثرت اللہ کے راستے سے روکنے کی بنا پر اور ان کے سود لینے کی بنا پر جس سے انہیں منع کیا گیا تھا۔‘‘ انہیں یہودیوں نے دنیا کے اقتصاد اور حکمرانوں کو اپنے کنٹرول میں کرنے، پوری دنیا پر اپنا دبدبہ و غلبہ قائم کرنے اور جب چاہیں دوسرے ممالک اور خاص طور سے جن سے ان کی عداوت اور دشمنی ہو کے اقتصاد کو تہ و بالا کرنے کے لئے یہ سودی نظام رائج کیا اور دنیا پر اس کو اس طرح مسلط کیا کہ لوگوں کے لئے اس سے نجات اور بلا سودلئے کوئی بڑا کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے، یہودی پروٹوکولز میں ہے:
’’ہماری انتظامیہ کو ماہرین معیشت کی بہت بڑی تعداد کی خدمات میسر ہوں گی، یا یہ کہہ لیجئے کہ وہ ماہرین اقتصادیات سے گھری ہوئی ہو گی، یہی وجہ ہے کہ یہودیوں کو دی جانے والی تعلیم میں اقتصادی سائنس کو ایک اہم مضمون کی حیثیت حاصل ہے، ہمارے چاروں طرف بنکاروں، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور کروڑ پتیوں کا ایک مجمع ہو گا، ہمیں ان کی خدمات بہت سی کاموں کے لئے درکار ہوں گی، کیونکہ ہم ہر مسئلہ کا فیصلہ اعداد و شمار کی روشنی میں کرتے ہیں۔
وہ وقت بہت قریب ہے جب ہماری مملکتوں کے کلیدی عہدوں پر ہمارے یہودی بھائی تعینات ہوں گے، ان کی تقرریوں میں نہ کوئی رکاوٹ ہو گی اور نہ کوئی خطرہ ہو گا لیکن وہ وقت آنے تک ہم معاملات کی باگ دوڑ ایسے لوگوں کو دیں گے جن کا ماضی اور حال یہ ثابت کر سکے کہ ان کے اور عوام کے درمیان ایک وسیع خلیج حائل ہے۔ ہماری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں سخت الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا، یا پھر شرم و ندامت کی وجہ سے خود کشی کئے بغیر کوئی چارہ نہ ہو گا۔ اس طریقہ کار سے دوسرے لوگوں کو نا فرمانی کرنے والوں کے انجام سے سبق ملا کرے گا اور وہ آخری وقت تک ہمارے مفاد کے لئے کام کرنے پر مجبور ہوں گے۔ (یہودی پروٹوکولز: ص۳۳۱)
اور یہی وجہ ہے کہ علم الاقتصاد یہودی طبقہ کا بنیادی موضوع ہے، اور امریکہ، برطانیہ وغیرہ ممالک، بڑے بڑے یہودی سرمایہ داروں، بینک کاروں اور کروڑ پتیوں کے گھیرے اور نرغے میں ہیں، اور تمام دنیا کی دولت کے حقیقی مالک چند ہزار یہودی اور سود خور ہیں، ان کے علاوہ تمام اصحاب ثروت، تجار اور کار خانوں اور فیکٹریوں کے مالک جو بینکوں اور سودی اداروں سے قرض لے کر کام کرتے ہیں در حقیقت یہ بندھوا مزدور کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ اخیر میں ان تمام کاروباروں کے اصل منافع انہیں یہودی سود خوروں کے جھولیوں میں چلے جاتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو ان کی محنت، کار کردگی اور فرائض ومسؤلیات کے اعتبار سے صرف مزدوری مل پاتی ہے۔
یہودی پروٹوکولز کے اس اقتباس کو دوبارہ پڑھئے اور دیکھئے سودی نظام اور قرضوں وغیرہ کے ذریعہ کس طرح یہودیوں اور صلیبیوں نے مسلم ممالک پر خصوصاً اور تیسری دنیا کے ممالک پر عموماًایسے حکمرانوں کو مسلط کر دیا ہے جن کو اپنے عوام سے نہ کوئی ہمدردی ہے اور نہ ان سے کوئی تعلق اور ربط ہے، جو واضح طور پر ان کے پروردہ ایجنٹ ہیں، اور انہیں کے ہدایات و احکامات پر عمل کرتے اور اپنے اپنے ملک اور عوام کو معاشی، اخلاقی، دینی، اور عسکری ہر اعتبار سے تباہ کر رہے ہیں، اور جس روز ان کے ذریعہ وہ مطلوبہ کام کر لیتے ہیں اور ان کی ضرورت نہیں رہ جاتی ہے، یا جس دن انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ ہمارے حکم سے سرتابی کر رہے ہیں ان کے خلاف سنگین قسم کے الزامات لگا دیتے ہیں اور میڈیا جو ان کا غلام اور کارندہ ہے ان حکمرانوں کے خلاف شب و روز الزامات کی بوچھار کرتا اور ان کے مظالم اور کالے کرتوں کی داستانیں سناتا ہے اور پھر مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کر کے یا تو انہیں پھانسی دلا دی جاتی ہے یا کسی ذریعہ سے قتل کرا دیا جاتا ہے، یا خود کشی پر مجبور کر دیا جاتا ہے، بہر حال انہیں ذلیل و خوار کر کے اس طرح منظر سے غائب کر دیا جاتا ہے کہ کہیں ان کا پتہ بھی نہیں لگتا اور ایسا اس لئے کیا جاتا ہے کہ دوسروں کے لئے عبرت ہو۔
سود کے اخلاقی نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جو لوگ سودی قرض لیتے ہیں انہیں مقر رہ مدت پر اسے سود کی ایک بڑی رقم کے ساتھ واپس کرنا رہتا ہے، اس واسطے وہ ایسے پروجیکٹوں میں جو انسانی ضروریات و مصالح کے مطابق اور ملک و ملت کے حق میں مفید ہوں پیسے لگانے کے بجائے ایسے کاروبار میں لگاتے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ نفع کما سکیں، بھلے ہی وہ مخرب اخلاق اور تہذیب و شرافت، حیا و غیرت اور ایمانداری و ہمدردی اور حق و صداقت کا جنازہ نکالنے والے ہوں۔ چنانچہ آج ہر شخص اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے کہ لوگ کس طرح گندی فلموں، فحش رسالوں، رقص گاہوں، شراب خانوں، تھیٹروں، بیوٹی پارلروں اور گندے گانوں اور فلموں کے آڈیو، ویڈیو کیسٹوں اور سیڈیز بنانے کے کارخانوں میں سرمایہ لگا کر زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے لگے ہیں تاکہ یقینی طور سے اور زیادہ سے زیادہ نفع کمائیں اور سودی قرض ادا کرنے کے بعد ایک اچھی بڑی رقم پس انداز کر لیں۔ بلا سے اس کی وجہ سے معاشرے میں فحاشی و عیاشی کا سیلاب آ جائے، نوجوانوں کے اخلاق بگڑ جائیں، قتل و خونریزی کے بازار گرم ہوں اور شراب نوشی اورسٹہ بازی کی وجہ سے گھر، خاندان اور پورا معاشرہ تباہ و برباد ہو جائے۔
یہ سودی قرضوں کی ہی دین ہے کہ مسلم حکمراں اپنے آقاؤں کے حکم پر دینی تحریکوں کو کچلتے، علما ء و دعاۃ کو قتل کرتے، دینی و اخلاقی لٹریچر پر پابندی لگاتے اور فحش لٹریچر کی اشاعت کرتے اور اجازت دیتے ہیں۔
یہ اسی سود کی برکت ہے کہ دینی اداروں اور مساجد ومدارس کے نشاطات پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، مجاہدین کو دہشت گرد قرار دے کر انہیں اعدائے اسلام کے حوالے کیا جا رہا ہے، وہ فوج جسے قوم و ملت کی حفاظت اور ملک کے دفاع کے لئے تیار کیا گیا تھا اس کے ذریعہ بے گناہ مسلم مجاہدین اور علماء وطلبہ کو قتل کرایا جا رہا ہے، دینی مدارس پر بم باری کی جا رہی ہے، انہیں دہشت گردی کا اڈہ کہا جا رہا ہے، ان کے نصاب میں یہود و نصاریٰ کی خواہشوں اور سازشوں کے مطابق تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ان میں مخلوط تعلیم اور سا تویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے جنسی تعلیم کو لازم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے اخلاق و حیا اور عفت و پاکدامنی کا جنازہ نکل رہا ہے اور پوری قوم ناکارہ، بے غیرت اور بے دین ہو رہی ہے۔ غرض یہ کہ امت مسلمہ کے لئے خصوصاً اور پوری انسانیت کے لئے عموماًسود کے بے شمار دینی و اخلاقی نقصانات ہیں۔
بہرحال اللہ ہم سب کو سود جیسی بیماری سے بچنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
آمین ثم آمین
Thursday, 14 October 2021
ملکی ترقی کے لیئے موثر بلدیاتی نظام کی بحالی ناگزیرہے
@KhurramAJK تحریر: خرم جمال شاہد
جمہوریت کی بنیادی تعریف یہ ہے کہ عوام کی حکومت، عوام کے لیے، عوام کے ذریعے ہو۔ جب کہ موجودہ حالات میں یہ تب ممکن ہو گاجب عوام کوبااختیار کرکے حکومت میں شامل کیا جائے۔ بدقسمتی سے ملک عزیز کی آزادی کو 75سال کا عرصہ گزر گیا لیکن اب تک جمہوریت کچھ بااثر خاندانوں کی سیاست تک محدود ہے۔ اب تک ملک عزیز میں عام آدمی بلخصوص نوجوانوں کو اس جمہوریت کا حصہ بنانے کے بجائے رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں۔ عوام کو اس جمہوریت کا حصہ بنانے کے لیئے صرف ایک ہی حل بچتا ہے وہ ہے بلدیاتی نظام کی بحالی اور اس کی فعالیت۔ بلدیاتی نظام ہر ملک کے انتظامی ڈھانچے کی بنیاد اور جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے۔ فعال اور موثربلدیاتی نظام ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک میں بلدیاتی نظام کی فعالیت اور موثر کارکردگی کی وجہ سے، لوکل باڈیز کا ملکی ترقی میں بہت اہم کردار رہا ہے۔ جب کہ جن ملکوں میں یہ نظام موجود نہیں یا فعال نہیں وہاں مقامی لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں اوروہ ممالک زوال پذیر ہیں۔
بلدیاتی نظام میں اختیارات اور انتظامی معاملات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوتی ہے جس سے جمہوری اقتدار اعلیٰ کی تعریف کے مطابق مقامی لوگ انتظامی امور اوراشتراکی ترقیاتی اپروچ کا حصہ بنتے ہیں۔ اختیارات، انتظامی امور اور ترقیاتی فنڈز کی نچلی (مقامی) سطح پرمنتقلی کے زریعے عوام کا بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں مقامی انتظامیہ، مقامی مسائل کی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہتر حل نکال سکتے ہیں۔ جبکہ محدود وسائل (فنڈز) کو اشتراکی ترقیاتی اپروچ کی بنیاد پر، بہتر طریقے سے علاقائی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔ موجودہ دور میں، سالانہ ترقیاتی پلان و ایم ایل اے فنڈ کو سیاسی بنیادوں پر مختص کیا جاتا ہے، جبکہ ان فنڈز کا صرف سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال ہوتا ہے۔ اکثروبیشتر یہ فنڈز ترقیاتی کاموں میں لگانے کے بجائے ووٹ خریدنے یا سیاسی کارکنان کو نوازنے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان فندز کو مقامی لوگوں کے مسائل اور موجود وسائل کے تناظر میں غیر سیاسی بنیادوں پرمختص کیا جا نا ضروری ہے۔ اس کا ایک جامع طریقہ کار ہونا چاہیئے۔ ہر سال علاقائی بلدیاتی باڈی یا کمیٹی کے ارکان عوام کے ساتھ مشاورت کریں اور مسائل کی نشاندہی کریں۔ سب سے اہم اور بنیادی ضرورت یا مسئلہ کے حل کے لیئے تجویز اسمبلی ممبران کے پاس جانی چاہیئے، تاکہ وہ اسی بنیاد پر سالانہ ترقیاتی پلان /ایم ایل اے فنڈ کو مختلف مدات میں مختص کرسکے۔ اس کے علاوہ جب یہ عمل نچلی سطح پر نافذ ہوتا ہے تو یہاں سے عام لوگوں کی بہتر سیاسی تربیت ہوتی ہے اور وہ آگے کی سیاست کا حصہ بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک یونین کونسل یا ڈسٹرکٹ کونسل کا ممبر جب اچھا تربیت یافتہ ہو تو وہ عملی طور پر مستقبل میں اسمبلی / پارلمینٹ کا حصہ بن کر اپنی صلاحیت ملکی طرقی کے لیئے بروئے کار لاسکتا ہے۔
موجودہ حالات میں بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی یا غیر فعالیت کی وجہ سے اسمبلی ممبران ٹوٹی نلکہ، تقرری تبادلے، چھوٹی چھوٹی سکیمیوں اور تھانہ کچہری کی سیاست میں مصروف ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی بنیادی زمہ داری "ملکی امور، قانون سازری و آئینی ترامیم، ترقیاتی بجٹ کا انتظام، پالیسی سازی اور اس کے موثرنفاذ " کو نبھانے سے قاصر ہیں۔ چونکہ اسمبلی میں کم تعلیم یافتہ ممبران ہونے کی وجہ سے، اسمبلی ممبران بلدیاتی نظام کی افادیت کو نہیں سمجھ سکے ہیں جبکہ ان کے پاس اعلیٰ تعلیم اور قانون سازی کی صلاحیت کی کمی کی وجہ سے وہ پرانی روایتی استحصالی سیاست کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک گلی محلے کی سیاست میں الجھے ہوئے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ اسمبلی ممبران مقامی مسائل کے حل کے لیئے مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لاتی تاکہ ان کے سر سے ٹوٹی نلکہ، تھانہ کچہری، تقرری تبادلہ اور سکمیوں کا بوجھ ختم ہوتا اور وہ بھی دوسرے ممالک کے کے پارلیمنٹ ارکان کی طرح قانون سازی کرتے۔
بلدیاتی نظام عوام کو حکمرانوں کے احتساب کا نظام مہیا کرتا ہے۔حکمرانوں کو عوام کے سامنے جوابدہ بناتا ہے۔ بلدیاتی نظام میں ایک اہم کام فنڈز کا مناسب اور شفاف طریقے سے استعمال اور اس کی عوامی جوابدہی ہے۔ اس میں مقامی حکومتیں / باڈیز فنڈز کے شفاف خرچ اور آڈٹ کے زریعے جوابدہ ہو سکتے ہیں۔ جبکہ موجودہ حالات میں یہ فنڈز سیاسی کارکنان کو نوازنے کے خرد برد کیئے جاتے ہیں اور بدقسمتی سے ریاستی شعبہ لوکل گورنمنٹ بھی اس کرپشن کا حصہ رہا ہے۔ جب تک بلدیاتی نظام نافذ اور فعال نہیں ہوتا تب تک اس خرد برد کو نہیں روکا جا سکتا۔
بلدیاتی نظام کیا ہے۔اس کی ابتدا کب ہوئی۔اس نظام کو پھلنے پھولنے کیوں نہیں دیا جا رہا۔اس نظام کے آنے سے عام عوام یا نچلی سطح کے سیاسی کارکن اور خود سیاسی پارٹیوں کو کیا فوائد ہو سکتے ہیں۔یہ سب وہ سوالات ہیں جو ایک عام سیاسی کارکن کے ذہن میں اکثر اٹھتے ہیں لیکن وہ اپنے زاتی مفاد یا سیاسی اکابرین / راہنماؤں کی ناراضگی کی ڈر کی وجہ سے خاموش رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔ (کیوں کہ سیاسی راہنماؤں کی نظر میں بلدیاتی نظام ایک ناقابل معافی جرم ہے)۔یہ نظام کئی صدیوں سے دنیا میں رائج ہے۔ ترکی کے موجودہ صدر طیب اردگان اسلامی ممالک میں معروف ہیں وہ 1990کے عشرے میں بلدیاتی انتخابات سے استنبول کے مئیر منتخب ہوئے۔انڈونیشیا میں بلدیاتی اداروں سے تربیت یافتہ جوکوویدو سربراہ مملکت کے منصب تک پہنچے۔ جبکہ بر صغیر میں انگریزدور 1846سے کچھ حد تک لوکل باڈیز نے مختلف شکلوں میں کام کیا۔1947میں پاکستان اور ہندوستان کے علیحدہ ہونے کے بعد پنجاب کے ان علاقوں میں جہاں یہ نظام موجود تھاا س کو ختم کر کے تمام اختیارات ختم کر دیے گے،ختم کی جانے والی کمیٹیوں کے ممبران اور چیئرمین کو بذریعہ الیکشن عوام منتخب کرتی اور سماجی بہبود کے 37کاموں کو ان کمیٹیوں کے زیر انتظام کر دیا گیا جن میں سماجی بہبود،صحت،پانی،صفائی و دیگر بنادی انفراسٹکچر و غیرہ شامل تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ کمیٹیاں 29اشیاء پر ٹیکس لگانے کا بھی اختیار رکھتی تھیں، یہ سسٹم جب تک ایوب خان رہے چلتا رہا لیکن پہلی عوامی حکومت نے اپنے مفاد کی خاطر اس نظام کو ختم کردیا۔ جنرل ضیاء الحق نے مارشل لگا کر عنان حکومت سنبھالا تو انہوں نے اس نظام کو کچھ تبدیلیوں کے ساتھ نافذ کر دیا جو اس سمت میں ایک اہم اور مثبت قدم تھا۔ جنرل ضیاء الحق کی شہادت کے بعد پاکستان میں دوبارہ بننے والی جمہوری حکومتوں نے اس نظا م کا خاتمہ کر دیا۔ اس دوران جمہوری حکومتیں گزری لیکن کوئی بھی حکومت اس نظام کو دوبارہ بحال یا جاری رکھنے میں سنجیدہ نہ ہوئی۔ جنرل(ر) پرویز مشرف نے ملک میں ایمر جنسی نافذ کر کے حکومت پر قبضہ کیا تو انہوں نے اس نظام کومذید تبدیلیوں کے ساتھ رائج کیا اب اس نظام میں چیئر مین اور وائس چیئرمین کی جگہ ناظم اور نائب ناظم نے لے لی۔ 2001میں نئے لوکل گورنمنٹ آرڈینس کے تحت لوکل باڈیز کے الیکشن کروائے گیااور تمام اضلاع کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اور ضلع ناظم کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ضلع ناظم کے سپرد کر دیا گیا۔
پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بہت قلیل مدت کے لیئے بلدیاتی نظام رائج رہا ہے لیکن کبھی بھی ان کو باقاعدہ اختیارات کنہیں ملے۔ 1960میں جنرل ایوب اور پھر 1982میں صدر ضیاء الحق کے دور میں یہاں بریگیڈیر حیات خان نے بلدیاتی نظام متعارف کروایا۔ دوبارہ1986اور1991میں یہاں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن ہوئے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک نوٹیفیکیشن کے تحت ان ادارہ جات کو توڑ دیا اور اس وقت سے لیکر آج تک دوبارہ یہ نظام بحال نہیں ہو سکا۔ لیکن اس کے بعد اقتدار میں آنے والی جماعتیں مسلم کانفرنس، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے اور تسلیاں دے کر بلدیاتی نظام کو بحال نہیں کیا۔
بلدیاتی نظام کی فعالیت اور موثر ہونے کے بہت فوائد ہیں۔ سب سے زیادہ فائدہ یہ ہو گا کہ ہر سال جو ہمارا ترقیاتی بجٹ خرچ نہ ہونے ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے، یا ترقیاتی کام صرف فائلوں کی حدتک ہوتے ہیں وہ زمین پر نظر آئیں گے۔ اس نظام کے تحت ہر علاقے کی عوام کو اس علاقے کے لیے مختص شدہ بجٹ کا علم ہو گا اور وہ اس بجٹ کے خرچ کے متعلق معلومات بھی رکھ سکیں گے۔ ممبران اسمبلی کا کام قانون سازی ہے چونکہ قانون سازی اور قومی سطح کی پالیسز بنانا ہوتا ہے لیکن یہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے ان ممبران کو ٹوٹی،نلکہ اور تبادلہ کی سیاست کرنی پڑتی ہے۔بلدیاتی نظام بحال ہونے کی صورت میں یہ ممبران اسمبلی اپنے اصل کام کی طرف توجہ دے سکیں گے اور اس طرح قومی سطح پر اچھی پالیسز مرتب کر سکیں گے اور خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ اس نظام کی بحالی کی صورت میں ہمیں اچھی اور باکردار قیادت مل سکے گی۔چونکہ بلدیاتی نظام در اصل سیاست کی نرسری ہو تا ہے۔اور اس نظام سے اچھے اورقابل مقامی قیادت میسر آئے گی۔ چونکہ پہلے کوئی بھی ممبر لوکل سطح پر اپنی پالیسیزدے گا اور ان پالیسیز سے اس علاقہ میں کیا ڈویلپمنٹ ہوئی ہے پھر اگر وہ ممبر لوکل باڈیز اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے گا تو عوام علاقہ اس کی لوکل سطح کی کارگزاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے حق یا مخالفت میں با آسانی فیصلہ کر سکیں گے بلدیاتی نظام کی وجہ عام سیاسی کارکنان کی بھی حکومتی معاملات میں شراکت ہوتی ہے اور وہ کارکنان جو دن رات اپنی سیاسی پارٹی کو مضبوط کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں ان کو ان کی محنت کا ثمر بھی مل جا تا ہے،اور اس نظام کی بدولت سیاسی ورکرز کے متعلق عوام میں اعتماد بڑھے گا بلدیاتی نظام ہونے کی صورت میں عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت اور طاقت کا اندازہ ہو گا اور عوام بخوشی اپنے اس حق کا استعمال کریں گے۔
آزاد کشمیر میں بلدیاتی نظام کو ختم ہوئے پچیس سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔ نام نہاد جمہوری حکمران عوام کو جھوٹے وعدے کرکے اقتدار کی جنگ میں مشغول ہیں۔قابل افسوس بات تو یہ ہے کہ ہمارے ہاں فوجی حکمرانوں نے بلدیاتی نظام کو بحال کیاا ور بلدیاتی انتخابات کروائے لیکن عوام کے ووٹ سے منتخب ہو نے والے جمہوری حکمران بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیئے چھ ماہ سے ایک سال کا وقت دیا اور ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی خواجہ فاروق وزیر بلدیات کررہے ہیں۔ امید ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود پچھلے دور کی طرح اس دفعہ عوام پر زیادتی کے مرتکب نہیں ہونگے بلکہ وہ اس نظام کی بحالی کے زریعے عوام میں اپنا مقام بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں سول سوسائٹی، سماجی کارکنان، صحافی اوروکلاء بلدیاتی نظام کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
☑️
مصنف "خرم جمال شاہد" کا تعارف
خرم جمال شاہد ایک مصنف اور ریسرچر ہیں ۔ انہوں نے سماجی مسائل ، لوگوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ پر ریسرچ پیپر لکھے ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر ترقیاتی شعبے ، سماجی مسائل اور سیاحت کے شعبے پ آرٹیکلز لکھے ہیں۔ سوشل میڈیا اوربلاگز و دیگر ویب سائٹس کے لیئے مواد لکھتے ہیں۔
خرم جمال شاہد ایک معروف نوجوان سماجی کارکن ہیں ، وادی گریز نیلم ، آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ مینجمنٹ (ایم بی اے-فنانس) میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے کمزور لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لیئے 2009میں ایک سماجی ادارے "ادارہ برائے پائیدار ترقی" کی بنیاد ڈالی۔ 2009 سے اسی سماجی ادارے میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہزاروں لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے پر سرگرم عمل ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن رہے ہیں ، اور پاکستان میں انسانی حقوق کی مختلف تحریکوں کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں بچوں کے حقوق کے لیئے آزاد جموں و کشمیر میں چائلڈ رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی۔ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف شعبہ جات (تعلیم ، صحت ، معاش ، توانائی ، پانی ، ماحول اور حقوق) پے خدمات سرانجام دیے ہیں۔
خرم جمال شاہد ایک نوجوان سیاستدان بھی ہیں ۔ عوامی حقوق کے لیئے وہ ہر پلیٹ فارم پے آواز اٹھاتےرہے ہیں اوران مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وہ 2021 میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لےچکے ہیں ۔ ایک سماجی و سیاسی کارکن ہونے کے ناطے انہوں نے نوجوانوں کو منظم کرنے اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے بانی رکن "کشمیر یوتھ کونسل" اور "نیلم یوتھ فورم" کاقیام عمل میں لایا اور آج یہ فورم عوامی حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔
ان سے رابطہ کرنے لیئے
khurram@sdo.org.pk
https://twitter.com/KhurramAJK
https://facebook.com/KhurramAJK
Tuesday, 12 October 2021
آئیں گگئی وادی نیلم کی سیر کریں
سیاحتی بلاگ
آئیں گگئی وادی نیلم کی سیر کریں
مصنف: خرم جمال شاہد
وادی نیلم آزاد کشمیری قدرتی حسن سے مالا مال ہے قدرت
خداوند نے یہاں بلند بالا پہاڑ، ندی نالے، آبشاریں، دلفریب جھیلیں، گلیشرز،
چراگاہیں، جنگلات اور جنگلی حیات عطا کیے ہیں۔ نیلم ویلی میں سیاحت کے لیئے بے
شمار جگہیں ہیں۔ آج میں آپ کو ایسے علاقے کے متعلقہ معلومات دینے لگا ہوں جہاں بہت
کم سیاح گئے ہیں۔ جی ہاں یہ حسین وادی، گگئی کے نام سے جانی جاتی ہے۔
گگئی وادی گریس کی سب سے بڑی چراگاہ ہے جو وادی نیلم کے
آخری حصے میں، سطح سمندر سے 6000 سے 13000 فٹ بلندی پرواقع ہے۔ یہ چراگاہ دو بڑے نالوں، ایک چھوٹی گگئی (ددگئی
نالہ) اور دوسری بڑی گگئی نالہ پے محیط ہے۔ اس کے مشرق میں قمری استور، مغرب میں
تاؤبٹ، مشرقی جنوب میں منحوس کنٹرول لائن و مقبوضہ جموں وکشمیر جبکہ شمال میں گجر
نالہ پھولاوئی اورریاٹ استور کے علاقے واقع ہیں۔ سردیوں میں یہاں چھ سے آٹھ فٹ تک
برف پڑتی ہے اور اس موسم میں زمینی راستے بلاک ہو جاتے ہیں۔ گرمیوں میں یہاں
دودھنیال، شاردہ اور وادی گریس کے مقامی لوگ مال مویشی لیکر جاتے ہیں۔ جبکہ یہاں آزادکشمیر
اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بکروال مال مویشی لے کرآتے ہیں۔ مئی
سے لیکر ستمبر آخر تک لوگ یہاں مال مویشی کے ساتھ ہوتے ہیں۔
تو آئیں گگئی سیر کے لیئے چلتے ہیں
دوستواس علاقےکو دیکھنے کے لیئے آپ اسلام آباد سے مظفرآباد
سفر کریں گے وہاں سے نیلم ویلی کی اکلوتی شاہراہ پے سفر کرتے ہوئے تقریبا گیارہ
گھنٹوں میں تاؤبٹ کے مقام پر پہنچیں سکیں گے۔ تاؤبٹ اس علاقے کو تفصیل سے دیکھنے
کے لیئے بیس کیمپ کی حثیت رکھتا ہے۔ تاؤبٹ بالا سے آگے اس علاقے میں سڑک میسر نہیں
صرف پیدل اور گھوڑے والا راستہ موجود ہے۔ جو ددگئی (چھوٹی گگئی) دیکھنا چاہتے ہیں
وہ تاؤبٹ بالا سے مشرقی جنوب سمت میں نالے پر اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔
ددگئی نالہ ایک خوبصورت چراگاہ ہے یہاں کی مشہور چھوٹی
چراگاہوں میں زیان، رتا پانی اور مسیتاں والی بیکیں معروف ہیں۔ رتا پانی کی معروف
ہونے کی یہ وجہ ہے ہے پانی تو شفاف ہے لیکن اس پانی کے نیچے مٹی کا رنگ بلکل سرخ
ہے۔ یہ سارا علاقہ بہت خوبصورت ہے۔ اس کے سامنے زیان (مقبوضہ کشمیر) کا علاقہ واقع
ہے جو کہ وہاں کی گریز ویلی میں شامل ہے۔ (یہاں چراگاہ کو مقامی زبان میں
"بیکیں" کہا جاتا ہے)
بڑی گگئی کا سفر مشرقی سمت میں شروع کریں گے۔ 11 جولائی
2021 کو میں اپنے دوستوں کے ہمراہ یہاں کے سفر پر نکلا۔ ہم نے گاڑی تاؤبٹ بالا
پارک کی اور اپنے کپڑے بیگ وغیرہ اٹھائے اور پیدل سفر شروع کیا۔ اس نالے میں سب سے
پہلے تاؤبٹ برادری کی بیکیں اوراس سے آگے پارما برادری کی بیکیں آتی ہیں۔ یہاں
راستے میں شکر گڑھ نالا جنوبی سمت میں الگ ہوتا ہے۔ شکرگڑھ نالہ کا آخری بلندی
والا علاقہ ریاٹ اور گجر نالہ سے ملتا ہے۔ اس نالہ میں زیادہ تر بکروال اپنے مال
مویشی کے ہمراہ گرمیوں میں جاتے ہیں۔ اسی راستے میں شکر گڑھ نالے کے آغاز میں
بکروالوں کی قدیمی قبرستان موجود ہے۔ گرمیوں میں اگر بکروال برادری سے کوئی فوت ہو
جائے تو ان کو اسی قبرستان میں دفنایا جاتا ہے۔ قبرستان میں دعاء مغفرت کرکے ہم نے شکرگڑھ نالہ
کراس کیا اور سیدھا مشرق میں آگے سفر جاری رکھا۔ آگے راستے میں ملک برادری کے کچھ
لوگوں نے چائے پینے کی دعوت دی۔ تھکاوٹ کی وجہ سے بخوشی ان کی دعوت قبول کرنی پڑی۔
ان کے کیمپ میں بہت لذیز قسم کی دیسی چائے کے ساتھ گھی سے بنی ہوئی
"چوری" کھائی۔ ان سے علاقائی گپ شپ کے بعد ہم نے اجازت چاہی۔ یہاں سے
آگے "چھوٹی کھوڑیاں" اور "بڑی کھوڑیاں" بیک واقع ہیں۔ راستے
میں خوبصورت آبشاریں، میدان، برفانی تودے اورشور کرتے ہوئے ندی نالوں کا نظارہ
کرتے رہے۔ اور چار گھنٹے کے سفرکے بعد ہم بلورکسی "نالہ" کے شروع والے
علاقے میں پہنچے۔ بلورکسی نالہ میں بھی لوگ مال مویشی لیکر جاتے ہیں۔
اس علاقے میں قیمتی پتھروں اور جڑی بوٹیوں کی بہتات ہے۔
ہمارا ارادہ تھا کہ شام تک ہم اس علاقے کی سب سے خوبصورت
چراگاہ (بیک) جل کھٹ پہنچیں اور اس علاقے کی صبح و شام کے خوبصورت مناظر سے آنکھیں
ٹھنڈی کر سکیں۔ یہاں سے آگے ہم نے ایک دشوار گزار پہاڑی علاقے سے سفر کیا اور مذید
آدھا گھنٹے میں جل کھٹ پہنچ گئے۔ یہاں کے عارضی مکین بہت مہمان نواز تھے اس لیئے
ہم نے اپنے ساتھ ٹینٹ اور کسی قسم کے سامان ساتھ لے جانے کی زحمت نہیں کی۔ میں
چونکہ مقامی علاقے سے تعلق رکھتا تھا اور یہاں میرا سماجی و سیاسی اثرورسوخ کی وجہ
سے پورے علاقے میں اچھی جان پہنچان تھی۔ رات قیام جل کھٹ ہوا، یہاں دیسی کڑی، دہی،
گھی اور مکئی کی روٹی سے خاطر تواضع کی گئی۔ مختصر لیکن ایسے دیسی کھانوں کی جو
لذت ہے وہ شاید فائیو سٹار ہوٹلوں کے کھانوں کی نہ ہو۔
جل کھٹ میں مرناٹ،
پھولاوئی اور دودھنیال سے گئے ہوئے سینکروں لوگوں کے ڈیرے موجود تھے۔ وہاں لوگ مال
مویشی کے ساتھ خاصے مصروف ہوتے ہیں۔ لوگ مال مویشی کے ساتھ زرائع روزگار کے لیئے
پہاڑی علاقے سے جڑی بوٹیاں نکالتے ہیں جو کہ مقامی طور پر مناسب داموں میں بیچی
جاتی ہے۔ اس کی قانونی اور غیر قانونی نکاسی و ترسیل ایک الگ سے تفصیل طلب موضوع
ہے۔ صبح فجر کے وقت بزرگ مرد و خواتین
جاگتے ہیں اور نماز پڑھ کر ناشتہ اور پھر مال مویشی کو چرانے کا انتظام کرتے ہیں۔
شام کو مال مویشی واپسی پے جانوروں کے تھنوں سے دودھ نکالا جاتا ہے۔ یہاں لوگ
کھانے پینے کے لیئے لسی، دودھ، چائے، کڑی، ساگ اور چاول وغیرہ کا زیادہ استعمال
کرتے ہیں۔ اکثر غذا دیسی اور خالص ہوتی ہے۔
اس علاقے میں جڑی بوٹیوں کے ساتھ قیمتی پتھر بھی موجود ہیں۔ کچھ لوگوں
یہاں لیز لے کر پتھر نکالتے ہیں جن میں زیادہ ٹورمالین، ابرق اور بلور کے
پتھر شامل ہیں۔ جل کھٹ سے آگے لڑیاں
اور سراٹ کے علاقے آتے ہیں یہاں سے آگے قمری ضلع دیامر کا علاقہ آتا ہے۔ اکثر
گرمیوں میں قمری کے لوگوں کی آمدورفت اسی پیدل راستے سے ہوتی ہے وہ مقامی لوگوں سے
ہلکا پھلکا کروبار بھی کرتے ہیں۔ قمری سے آگے منی مرگ اور پھر دیوسائی کے علاقے آتے
ہیں۔ اسی لیئے یہ علاقہ حسین و جمیل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اہم خطہ ہے۔
یہ علاقے بہت خوبصورت ہیں اور ان گنت
قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، وہاں گورنمنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے مقامی لوگ
مختلف مسائل میں پریشان حال ہیں جس میں تین مسائل سر فہرست ہیں، تعلیم، صحت اور
روزگار۔ اتنے بڑے علاقے جہاں گرمیوں میں
ہزاروں لوگ بستے ہیں وہاں تعلیم اور صحت نام کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ حکومت کم از
کم اس علاقے کے بیس کیمپ تاؤبٹ میں کم رورل ہیلتھ سنٹر (ہسپتال ) کا قیام عمل میں
لائے تاکہ ان لوگوں کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ روزگار کی فراہمی کے لیئے
حکومت معدنی وسائل اور شعبہ سیاحت میں انقلابی ادامات کرے تو بہتری ممکن ہے۔
Friday, 8 October 2021
سیاحتی ولاگ، پھولاوئی وادی نیلم
تحریر: خرم جمال شاہد
گاؤں پھو لا وئی آزاد کشمیر ضلع نیلم تحصیل شاردہ یونین کونسل گریس میں واقع ہے اس گا ؤں میں 12 ڈھو کیں ہیں۔ سطح سمندرسے اس گاؤں کی بلندی تقریبا 7 سے 12 ہزار فٹ ہے۔یہ پوری یونین کو نسل ضلع نیلم کے بلکل آخر میں آباد ہے اور نقطہ انجماد عمو ما منفی ڈگریوں پر رہتا ہے ارد گرد بڑے بڑے پہاڑ کھڑے ہیں جو سال کے آٹھ ماہ برف سے ڈھکے رہتے ہیں۔ پھو لاوئی کے شمال میں شیشہ پہاڑ(شیشہ کور) اونچے نیچے جنگلات سے ڈھکے پہاڑیاں اور ڈھلوان ہیں اس کے جنوب میں نیلم دریا بہتا ہے۔دریا کے ساتھ ساتھ نیلم روڈ واقع ہے دریا کے پار اوپر تک جنگل ہے جہاں سے مقبوضہ کشمیرکے ساتھ منحوس کنٹرول لائن شروع ہوتی ہے ۔ گا ؤں کے مغرب میں دوکلو میٹر کے فاصلے پر جا نوئی کا گاؤں آباد ہے اورا س کے مشرق میں مرناٹ کا گاؤں آباد ہے۔پھو لاوئی گاؤں کے مشرقی ایریا دو بڑے نالے گرتے ہیں ان میں گجر نالہ اور دوسرا سر والے نالے کے نام سے مو سوم ہیں ان دونوں نالوں کے ٹاپ(گلی) کراس کرنے کے بعد استور(گلگت) کے علاقے میں پہنچ سکتے ہیں۔ اس گاؤں کی آبادی تقریبا ساڑھے چھہ ہزار افرادپرمشتمل ہے ۔اس گاؤں میں شین قبیلہ جات کے لوگ آباد ہیں جو اٹھارویں صدی کے وسط میں گلگت چلاس اور استورسے ہجرت کر کے یہاں آباد ہوئے تھے۔۔ان سارے کنبہ جات کی زبان شینا ہے جو آج تک جا ری ہے۔ اس کے بعد ہندکو بو لنے والے لوگ بھی یہاں آباد ہوئے۔ یہاں تقریبا 95فیصد آبادشین قبیلہ جو شینا زبان بو لتے ہیں آباد ہیں اور 5 فیصد لوگ دوسری زبا ن بو لنے وا لو ں میں ہند کو گو جری پر مشتمل ہیں۔آبا دی کا 70 فیصد حصہ ان پڑھ ہے صرف 30 فیصد لوگ اردو اور اسلامی تعلیمات کے حصول کے لئے کو شاں ہیں۔
پھولاوئی ایک حسین علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ہے۔ یہاں کے جنگلات میں دیودار، چیڑھ، کائل، فر، اخروٹ، برت،بیس،بنکھوڑ،بدلو، سفیدہ، باگنو، کاشپ اور بھرتھ اور برج شامل ہے۔ جبکہ یہاں جنگلی حیات مناسب تعداد یں موجود ہیں ان میں ہمالیائی روئنس (مشک نافہ)، کل بکرا (آئی بیکس)،برفانی چیتا، ریچھ، بھیڑیا، ترشول (مارموت)، لینٹھ (مونال)، گلہری، برفانی مرغ، فاختہ اور لومڑی ہیں۔ جبکہ یہاں پرپالتو جانور زویا اور یاک کی نایاب نسل پائی جاتی ہے۔ ان جگلی حیات کا تحفظ بہت ضروری ہے جس کا موجودہ وقت میں حفاظتی اقدامات غیر تسلی بخش ہیں۔ یہاں بے بہا معدینیات ہیں جن میں قابل زکر یاقوت، روبی، نیلم، بلور اور ابرق شامل ہیں۔ اس علاقے کے کئی لوگوں کا زریعہ آمدن جڑی بوٹیوں کی خرید وفروخت ہے۔ یہاں زیادہ تر مشروم(گچھی)، کٹھ، پتریس، مشک بالا، سمبل، چورا، کوڑی جڑی، کوڑھ، رتن جوگ، گگلدپ،جکی با دشاہ، کھینس اور مسلون پائی جاتی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم قدرتی وسائل کے پائدار اوردانشمندانہ استعمال کے ساتھ جنگل وجنگلی حیات کے فطری ماحول و حسن کو اجڑنے سے بچانا ہے۔ ہمیں جنگلی حیات، فطری ماحول اور قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر کرنی چاہئے اور ان کی انسانی زندگی میں اہمیت اور اس کے نقصان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خطرات سے عوام میں شعور پیداکرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ قدرتی ماحول کا تحفظ ہی اچھی انسانی زندگی کی بقاء ہے۔
دشوار گزار اور دور آفتادگی کی وجہ سے یہ خطہ تمام دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے یہاں چونکہ پانچ ماہ برفباری کا دور رہتا ہے اس دوران اکلوتی نیلم روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیٗے بند ہو جاتی ہےاور یہاں کی لوکل آبادی کے لئے ذرائع آمدورفت محدود بلکہ ختم ہو جاتے ہیں چونکہ یہاں کی آبادی اپنی روز مرہ ضروریات راولپنڈی بزریعہ مظفرآباد سے لاتے ہیں۔ سردیوں میں روڈ کی بندش مقامی لوگوں کو پریشان کن حالات میں زندگی گزارنی پڑتی ہے۔ حکومت وقت بھی یہاں سیاحت کو فروغ دینے میں ناکام رہی ہے۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی سہولیات کی موجودگی میں ان علاقوں کی سیاحت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ علاقہ ڈویلپ ہو سکے۔
یہ علاقہ اپنے قدرتی حسن اور خاص رسم و رواج کی وجہ سے سیاحت کے لیئے بہت زیادہ کشش رکھتاہے۔ یہاں سیر کے لیئے دو بڑے نالے موجود ہیں، سر نالا اور گجر نالا۔ ان علاقوں میں قدرتی چشمے، ندی نالے، گلیشئر، آبشاریں، جھیلیں اور فلک بوس برفانی پہاڑیاں ہیں جن میں قابل ذکر دومیل گلی، سروالی گلی اور ٹھوکی پاس کے گلیشئر اور جھیلیں ہیں۔ ان جھیلوں میں مچک جھیل (لیک) زیادہ مشہور ہے جو سطح سمندر سے تقریباّ بارہ ہزار فٹ بلند ہے۔ اس کے علاوہ ڈک جھیل اور گجر نالا میں ایک خوبصورت جھیل ہے۔ آبشاروں میں ٹھوکی بیک کی سفید آبشاریں (شو ژر) مشہور ہیں۔
اگر آپ سیر کے لیئے جائیں تو مظفرآباد سے مین روڈ پے پھولاوئی تک گاڑی میں نو گھنٹے کا سفر ہے۔ پھولاوئی میں دو نوں نالے گجر نالا اور سر نالا الگ الگ سائیڈ پے واقع ہیں۔ گجر نالا کا سارا سفر پیدل طے کرنا ہے۔ گجر نالا سے آپ گھشاٹ ٹاپ کے راستے استور میر ملک جا سکتے ہیں۔ جبکہ آپ اگر سرنالا کا سفر کرنا چاہیں تو غاروں والی چراگاہ (بچو بیک) تک جیپ پے سفر کر سکتے ہیں۔ وہاں سے آگے گھوڑوں پے سفر کیا جا سکتا ہے یا پیدل جا سکتے ہیں۔ اس نالا کے آخری چراگاہیں (بیکیں) خوبصورت ہیں جہاں جھیلیں، آبشاریں اور گلیشرز موجود ہیں۔ بلخصوص مچک جھیل، دومیل پاس، سر بیک، ڈک جھیلاس نالا میں واقع ہیں۔ یہاں جاتے ہوئے کھانے پینے کا سامان ساتھ لے جانا ضروری ہے۔ کچھ علاقوں میں مقامی لوگ تین سے چار ماہ کے لیئے مال مویشی لے کر جاتے ہیں اس لیئے یہاں رہائش کے لیئے عارضی کچے کمرے اور ٹینٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔ ٹوریسٹ حضرات کو اپنے ٹینٹ ساتھ رکھنے چاہیئں تاکہ یہاں باآسانی رہ کر اس علاقے کے حسن کو دیکھ سکیں۔
برائے رابطہ
03009773466
khurram@sdo.org.pk
https://twitter.com/KhurramAJK
https://facebook.com/KhurramAJK
Thursday, 7 October 2021
خرم جمال، زندہ باد (آفیشل ترانہ)
اک نئی سوچ ہے اک نئے خواب ہیں
اس چمن کے سبھی گوہر نایاب ہیں
اے جوانو اٹھو ہاتھ میں ہاتھ دو
اپنے قائد خرم کا سبھی ساتھ دو
مل کے دو یہ صدا۔۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد ۔۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد
اینٹ سے ہر نئی اینٹ کو جوڑنا
مشکلوں میں کبھی ساتھ نہ چھوڑنا
مائیں بہنیں وطن کی تمہیں دیں دعا
اے جوانو نہ اب ہارنا حوصلہ
بولو مل کے سبھی ۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد۔۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد
مل کے سارے چلو تم رہو جوش میں
سانپ ہیں آستیں میں رہو ہوش میں ۔۔۔
وقت مشکل جو ہے یہ گزر جاۓ گا
تم چلو ساتھ ہر پھول مسکاۓ گا ۔۔۔۔۔
گیت گاؤ سبھی ۔۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد
خرم جمال زندہ باد
توڑ دو اب فقس کی سبھی جالیاں
ہاتھ میں لے چلو پھول کی ڈالیاں
ایک دوجے کا سارے سہارا لیۓ
مل کے سارے چلو ایک نعرہ لیۓ
مل کے دو یہ صدا ۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد ۔۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد
شاعر: محمد صدیق شاذؔ
Friday, 1 October 2021
نیلم کی آبرو ہے ذی احترام خرم (کمپین ترانہ)
ہنس مکھ کمال سادا خرم جمال شاہد
نیلم کی شان خرم نیلم کی آن خرم
نیلم کی آبرو ہے ذی احترام خرم
میداں میں آگیا ہے آتے ہی چھا گیا ہے
سچ کی پکار خرم جھوٹوں کو ڈھا گیا ہے
ہر دلعزیز خرم ہر دل کو بھا گیا ہے
انصاف کا لبادہ خرم جمال شاہد
ہنس مکھ کمال سادا خرم جمال شاہد
نیلم کی شان خرم نیلم کی آن خرم
نیلم کی آبرو ہے ذی احترام خرم
مظلوم کا مددگار مجبور کا سہارا
اللہ کی مدد سے کشتی لگے کنارا
اس بار آزماؤ پھل محنتوں کا کھاؤ
دو ساتھ اس جواں کا قدرت کرے اشارہ
انصاف کا لبادہ خرم جمال شاہد
ہنس مکھ کمال سادا خرم جمال شاہد
نیلم کی شان خرم نیلم کی آن خرم
نیلم کی آبرو ہے ذی احترام خرم
خرم خزاں میں آیا آیا بہار بن کر
بے چین موسموں میں دل کا قرار بن کر
بازی گروں سے بچنا محتاط ہو کے رہنا
چونا لگا نہ دیں پھر بااختیار بن کر
انصاف کا لبادہ خرم جمال شاہد
ہنس مکھ کمال سادا خرم جمال شاہد
نیلم کی شان خرم نیلم کی آن خرم
نیلم کی آبرو ہے ذی احترام خرم
پرچی یہ ووٹ کی ہے اس قوم کی امانت
ووٹ اس کو دینا دھرتی سے جو کرے محبت
عقلوں پہ ان سبھوں کے پردہ پڑا ہوا ہے
بنتے ہیں بازی گر ہی اکثر
نشان عبرت
انصاف کا لبادہ خرم جمال شاہد
ہنس مکھ کمال سادا خرم جمال شاہد
نیلم کی شان خرم نیلم کی آن خرم
نیلم کی آبرو ہے ذی احترام خرم
جس کو وقار بخشا اس نے لگائے گھاؤ
اپنوں کے درمیاں ہو اس بار مسکراؤ
امید و خواب بن کر خرم جمال آیا
پیکر وفاؤں کا ہے آؤ گلے لگاؤ
انصاف کا لبادہ خرم جمال شاہد
ہنس مکھ کمال سادا خرم جمال شاہد
نیلم کی شان خرم نیلم کی آن خرم
نیلم کی آبرو ہے ذی احترام خرم
شاعر: لطیف الرحمٰن آفاقی پیرزادہ
Illegal Harvesting of Medicinal Plants and Recommended Management Policy in Musk Deer National Park Gurez Valley, AJ&K
Illegal Harvesting of Medicinal Plants and Recommended Management Policy in Musk Deer National Park Gurez Valley, AJ&K 1 M...
-
Illegal Harvesting of Medicinal Plants and Recommended Management Policy in Musk Deer National Park Gurez Valley, AJ&K 1 M...
-
Explore Gagai Nala Neelum Valley Writer: Khurram Jamal Shahid Neelum Valley Azad Kashmir is rich in natural beauty. A...