خرم جمال شاہد پھولاوئی گریس سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بزنس منجمنٹ میں ایم بی اے کیا ہوا ہے۔ ان کے والد محترم صوبیدار (ر) محمد افضل خان ایک مخلص سماجی و سیاسی راہنما ہیں۔ پھولاوئی کے لئیے ان کے والد محترم کی ناقابل فراموش تعلیمی اور سماجی خدمات ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کی۔ یہی وجہ ہے کہ خرم جمال شاہد زمانہ طالبعلمی سے سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔
خرم جمال شاہد گزشتہ 2010 سے نیلم ویلی سمیت کشمیر میں سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ میرپور سے لیکر نیلم تک انہوں نے تعلیم، صحت، روزگار، پانی، بجلی اور ہنر بڑھانے جیسے کاموں کے زریعے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی اور اسوقت بھی انہی سماجی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
موصوف ایک تعلیم یافتہ، باصلاحیت، مستقل مزاج اور ہمدرد نوجوان ہیں اور انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے نوجوانوں کے ساتھ نیلم ویلی کے مسائل اور حقوق پر بھرپور جدوجہد کی ہے۔ مختلف فورمز کے بانی آراکین میں سے ہیں۔ ہمیشہ انہوں نے نام کے بجائے کام پر توجہ دی۔ چونکہ وہ عرصہ دراز سے عوامی کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا مثبت کردار اور بے داغ ماضی نوجوانوں کے سامنے تھا، اسی لیئے آمدہ 2021 اسمبلی الیکشن میں نوجوانوں نے انہیں آزاد امیدوار حصہ لیںنے کے لیئے کھڑا کیا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ اب نوجوان ان کی قیادت میں، عوام علاقہ کی محرومیاں ختم کرتے ہوئے بہتری اور خوشحالی لائیں گے۔
تحریر و ترتیب: میڈیا سیل
No comments:
Post a Comment