میرے یاروں کا ؟ کچھ نہیں ہو گا ؟
غم کے ماروں کا ؟ کچھ نہیں ہو گا ؟
اب ہمیں ڈوبنا پڑے گا
اب کناروں کا کچھ نہیں ہو گا !
آپ صحرا کو سبز کر دیں گے
آبشاروں کا کچھ نہیں ہو گا ؟
نامرادوں کو سب ملے گا مگر
غمگساروں کا کچھ نہیں ہو گا
اک عدد گونج نے سوال کیا
کوہساروں کا کچھ نہیں ہو گا ؟
اب مجھے کوئی بھی نہیں درکار
اب سہاروں کا کچھ نہیں ہو گا ؟
ہم کو اب زندگی ملے گی فقط ؟
اب خساروں کا کچھ نہیں ہو گا ؟
زرد ہوتا ہوا بدن بولا !!
اب بہاروں کا کچھ نہیں ہو گا !
آپ کو روشنی پسند نہیں !
چاند تاروں کا کچھ نہیں ہو گا ؟
ہر کوئی خوش رہے گا مگر
ہم بچاروں کا کچھ نہیں ہو گا !
💔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Illegal Harvesting of Medicinal Plants and Recommended Management Policy in Musk Deer National Park Gurez Valley, AJ&K
Illegal Harvesting of Medicinal Plants and Recommended Management Policy in Musk Deer National Park Gurez Valley, AJ&K 1 M...
-
خرم جمال ۔۔۔۔زندہ باد ۔۔۔۔خرم جمال زندہ باد اک نئی سوچ ہے اک نئے خواب ہیں اس چمن کے سبھی گوہر نایاب ہیں اے جوانو...
-
لیڈر ہمارا سبھی نوجوانوں نے مل کے پکارا سنو ! بارہ سنگا نشاں ہے ہمارا یہ دھرتی کی آباد نسلوں نے بولا ...
No comments:
Post a Comment