Thursday, 8 April 2021

احتساب سب کا

 احتساب سب کا

نیلم ویلی پر بر سر اقتدار رہنے والے تمام افراد اور پارٹیاں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں 

ہر دور کی آنے والی سکیموں کا مکمل حساب آپ دیں.... یا ہم بتائیں؟ 

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری بجٹ سیاسی رشوت میں کیسے بہایا گیا؟

الیکشن سے پہلے کی سیاسی قیادت کی مالی پوزیشن اور جیتنے کے بعد کی صورتحال اور اثاثہ جات

کس کے دور میں میں کتنی کرپشن ہوئی؟ ہم بتائیں گے اپنی عوام کو 

نوکریوں کے حصول کے لیے نوجوانوں کو کیسے لوٹا گیا؟ 

کیے گیے دعوں اور وعدوں کو کس طرح توڑا گیا اور عوام سے جھوٹ بولا گیا اور دھوکہ دیا گیا

نوکریوں کی بولیاں کیسے لگتی رہی ایم یل ایز تک رقوم کیسے پہنچتی رہی

مختلف محکموں کو کیسے زاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا؟

مختلف ادوار میں ٹھیکوں کو کیسے زاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر دیا گیا

عوام سے ووٹ لیکر عوام کو دھوکہ کس کس نے کس طرح دیا

میرٹ کی پائمالی کیسے ہوئیں؟

عوام کی حفاظت کے لیے آئے ہوئے پیسے کو کیسے لوٹا گیا بطور خاص بنکر بناکر دینے کے بجائے اپنی جیبیں بھری گئ 

نیلم ویلی کو کس کس نے کس طرح لوٹا؟

نیلم ویلی کو پسماندہ کس کس نے رکھا

اب لیں گے انتقام 

اب ہو گا احتساب سب کا

کیا اس احتساب کی تحریک میں آپ ہمارے ساتھ ہونگے؟

Thursday, 25 March 2021

مشکلوں سے ہم لڑیں گے

مشکلوں سے ہم لڑیں گے

تحریر:  محمد صدیق شاذؔ


نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کا
کہ  صبح  شام  بدلتی ہیں انکی تقدیریں

زندہ قوموں  کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جاتا اور ضمیر فروش دھرتی کے غداروں کا ہمیشہ بیانک انجام ہوتا ہے ۔۔۔۔۔اور تقدیریں صبح شام صرف انہی لوگوں کی بدلتی ہیں جو غیور اور دھرتی کے وفادار ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ہاں  علاقائی زبان میں ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ ( سُتیاں دے کٹے تے جاگئاں دِیاں کٹیاں ) تو سنو جی دھرتیِ نیلم کے بہادر جوانوں اب جاگنے کا وقت آیا ہے ۔۔۔۔۔۔👍👍
کھول یوں مٹھی کہ اک جگنو نہ نکلے ہاتھ سے​
آنکھ کو ایسے جھپک لمحہ کوئی اوجھل نہ ہو​
پہلی سیڑھی پرقدم رکھ آخری سیڑھی پرآنکھ​
منزلوں کی جستجو میں رائیگاں کوئی پل نہ ہو​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📢📢📢📢📢
اب ہم نیلم کے تمام بہادر نوجوانوں کو ایک پلیٹ فام پہ یکجا ہونے ہو گا ۔۔۔۔ہم نے اپنے نوجوان قائد جناب خرم جمال شاہد صاحب کو آگے لانا ہو گا ۔۔۔۔پچھلے 72 برسوں سے مسلط حکمرانوں اور گاؤں کے منافق داخداؤں سے چھٹکارا لینا ہو گا ۔۔۔۔۔۔میں آج تمام نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنا حق لینا گناہ نہ سمجھیں ہمارے بزرگوں کو سیاست کی چکی میں دبوچ کر سیاسی لیڈروں نے آج تک خوب نفع کمایا اور دھرتی کو خارزاروں سے بھر دیا ۔۔۔۔۔یہ تمام تر خار اب ہم ہی نوجوانوں نے مٹانے ہوں گے چوہے بلی کا کھیل اب ختم کرنا ہے اور بہادر سپوت ہونے ثبوت دینا ہو گا ۔۔۔ ہمیں اس بار نوجوان قیادت کو آگے لانا ہو گا اور دیس کے نوجوان لیڈر جناب خرم جمال صاحب کو مکمل سپورٹ کرنا ہو گا ان شاءاللہ جیت ہماری ہو گی ۔۔۔۔۔ آخر پہ ساغر صدیقی کے اس شعر سے اجازت چاہتا ہوں

انتخابِ آرزو   ہیں   فتح و نصرت   کے   چراغ

ہیں فروزاں خونِ دل سے ملک و ملت کے چراغ

Sunday, 28 February 2021

انتخابی منشور

🦅اب حکمرانی نہیں صرف خدمت انسانیت⚖️
🍁آئیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ نیلم ویلی میں ظلم اور استحصالی سیاست کا خاتمہ کرسکیں۔ تعمیر و ترقی کے ساتھ عوام کو اچھی صحت،  تعلیم،  انصاف اور روزگار مہیا کر سکیں۔🍁
#خرم_جمال_شاہد
آزاد امیدوار،  قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر
حلقہ اپر نیلم ویلی LA25

Thursday, 4 February 2021

خرم جمال شاہد (تحریر میڈیا سیل خرم جمال شاہد)

 خرم جمال شاہد پھولاوئی گریس سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بزنس منجمنٹ میں ایم بی اے کیا ہوا ہے۔ ان کے والد محترم صوبیدار (ر) محمد افضل خان ایک مخلص سماجی و سیاسی راہنما ہیں۔ پھولاوئی کے لئیے ان کے والد محترم کی ناقابل فراموش تعلیمی اور سماجی خدمات ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کی۔ یہی وجہ ہے کہ خرم جمال شاہد زمانہ طالبعلمی سے سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔


خرم جمال شاہد گزشتہ 2010 سے نیلم ویلی سمیت کشمیر میں سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ میرپور سے لیکر نیلم تک انہوں نے تعلیم، صحت، روزگار، پانی، بجلی اور ہنر بڑھانے جیسے کاموں کے زریعے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی اور اسوقت بھی انہی سماجی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

موصوف ایک تعلیم یافتہ، باصلاحیت، مستقل مزاج اور ہمدرد نوجوان ہیں اور انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے نوجوانوں کے ساتھ نیلم ویلی کے مسائل اور حقوق پر بھرپور جدوجہد کی ہے۔ مختلف فورمز کے بانی آراکین میں سے ہیں۔ ہمیشہ انہوں نے نام کے بجائے کام پر توجہ دی۔ چونکہ وہ عرصہ دراز سے عوامی کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا مثبت کردار اور بے داغ ماضی نوجوانوں کے سامنے تھا، اسی لیئے آمدہ 2021 اسمبلی الیکشن میں نوجوانوں نے انہیں آزاد امیدوار حصہ لیںنے کے لیئے کھڑا کیا ہے۔


 ہمیں امید ہے کہ اب نوجوان ان کی قیادت میں، عوام علاقہ کی محرومیاں ختم کرتے ہوئے بہتری اور خوشحالی لائیں گے۔

تحریر و ترتیب: میڈیا سیل

Saturday, 30 January 2021

پھولوں کی وادی، پھولاوئی وادی نیلم

سیاحتی بلاگ
پھولوں کی وادی،  پھولاوئی وادی نیلم
@KhurramAJK  تحریر:   خرم جمال شاہد

گاؤں پھو لا وئی آزاد کشمیر ضلع نیلم تحصیل شاردہ یونین کونسل گریس  میں واقع ہے اس گا ؤں میں  12 ڈھو کیں ہیں۔ سطح سمندرسے اس گاؤں کی بلندی تقریبا 7 سے 12 ہزار فٹ ہے۔یہ پوری یونین کو نسل ضلع نیلم کے بلکل آخر میں آباد ہے اور نقطہ انجماد عمو ما منفی ڈگریوں پر رہتا ہے ارد گرد بڑے بڑے پہاڑ کھڑے ہیں جو سال کے آٹھ ماہ برف سے ڈھکے رہتے ہیں۔  پھو لاوئی کے شمال میں شیشہ  پہاڑ(شیشہ کور) اونچے نیچے جنگلات سے ڈھکے پہاڑیاں اور ڈھلوان ہیں اس کے جنوب میں نیلم دریا بہتا ہے۔دریا کے ساتھ ساتھ نیلم روڈ واقع ہے دریا کے پار اوپر تک جنگل ہے جہاں سے مقبوضہ کشمیرکے ساتھ منحوس  کنٹرول لائن شروع ہوتی ہے ۔ گا ؤں کے مغرب میں دوکلو میٹر کے فاصلے پر جا نوئی کا گاؤں آباد ہے اورا س کے مشرق میں مرناٹ کا گاؤں آباد ہے۔پھو لاوئی گاؤں کے مشرقی ایریا دو بڑے نالے گرتے ہیں ان میں گجر نالہ اور دوسرا سر والے نالے کے نام سے مو سوم ہیں  ان دونوں نالوں کے ٹاپ(گلی) کراس کرنے کے بعد استور(گلگت) کے علاقے میں پہنچ سکتے ہیں۔ اس گاؤں کی آبادی تقریبا ساڑھے چھہ ہزار افرادپرمشتمل ہے ۔اس گاؤں میں شین قبیلہ جات کے لوگ آباد ہیں جو اٹھارویں صدی کے وسط میں گلگت چلاس اور استورسے ہجرت کر کے یہاں آباد ہوئے تھے۔۔ان سارے کنبہ جات کی زبان شینا ہے جو آج تک جا ری ہے۔  اس کے بعد ہندکو بو لنے والے  لوگ بھی یہاں آباد ہوئے۔  یہاں تقریبا  95فیصد آبادشین قبیلہ جو شینا زبان بو لتے ہیں آباد ہیں اور 5 فیصد لوگ دوسری زبا ن بو لنے وا لو ں میں ہند کو گو جری پر مشتمل ہیں۔آبا دی کا 70 فیصد حصہ ان پڑھ ہے صرف 30 فیصد لوگ اردو اور اسلامی تعلیمات کے حصول کے لئے کو شاں ہیں۔


  

پھولاوئی ایک حسین علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ہے۔ یہاں کے جنگلات میں   دیودار، چیڑھ، کائل، فر، اخروٹ، برت،بیس،بنکھوڑ،بدلو،  سفیدہ،  باگنو، کاشپ اور بھرتھ اور برج شامل ہے۔  جبکہ یہاں جنگلی حیات مناسب تعداد یں موجود ہیں ان میں ہمالیائی روئنس (مشک نافہ)، کل بکرا (آئی بیکس)،برفانی چیتا، ریچھ،  بھیڑیا،  ترشول (مارموت)،  لینٹھ (مونال)، گلہری، برفانی مرغ، فاختہ اور لومڑی  ہیں۔ جبکہ یہاں پرپالتو جانور زویا اور یاک کی نایاب نسل پائی جاتی ہے۔  ان جگلی حیات کا تحفظ بہت ضروری ہے جس کا موجودہ وقت میں حفاظتی اقدامات  غیر تسلی بخش ہیں۔  یہاں بے بہا معدینیات ہیں جن میں قابل زکر  یاقوت، روبی، نیلم، بلور اور ابرق شامل ہیں۔  اس علاقے کے کئی لوگوں کا زریعہ آمدن  جڑی بوٹیوں کی خرید وفروخت ہے۔  یہاں زیادہ تر  مشروم(گچھی)، کٹھ، پتریس، مشک بالا، سمبل، چورا، کوڑی جڑی، کوڑھ، رتن جوگ، گگلدپ،جکی با دشاہ، کھینس اور مسلون پائی جاتی ہیں۔  اب  وقت آگیا ہے کہ ہم قدرتی وسائل کے پائدار اوردانشمندانہ استعمال کے ساتھ جنگل وجنگلی حیات کے فطری ماحول و حسن کو اجڑنے سے بچانا ہے۔  ہمیں جنگلی حیات،  فطری ماحول اور قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر کرنی چاہئے اور ان کی انسانی زندگی میں اہمیت اور اس کے نقصان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خطرات سے عوام میں شعور پیداکرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ قدرتی ماحول کا تحفظ ہی اچھی انسانی زندگی کی بقاء ہے۔

دشوار گزار اور دور آفتادگی کی وجہ سے یہ خطہ تمام دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے یہاں چونکہ پانچ ماہ برفباری کا دور رہتا ہے اس دوران اکلوتی نیلم روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیٗے بند ہو جاتی ہےاور یہاں کی لوکل آبادی کے لئے ذرائع آمدورفت محدود بلکہ ختم ہو جاتے ہیں چونکہ یہاں کی آبادی اپنی روز مرہ ضروریات راولپنڈی بزریعہ مظفرآباد سے لاتے ہیں۔  سردیوں میں روڈ کی بندش مقامی لوگوں کو پریشان کن حالات میں زندگی گزارنی پڑتی ہے۔  حکومت وقت بھی یہاں سیاحت کو فروغ   دینے میں ناکام رہی ہے۔ موجودہ  دور میں سوشل میڈیا کی سہولیات کی موجودگی میں ان علاقوں کی سیاحت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ علاقہ ڈویلپ ہو سکے۔

یہ علاقہ اپنے قدرتی حسن  اور خاص رسم و رواج کی وجہ سے سیاحت کے لیئے بہت زیادہ کشش رکھتاہے۔  یہاں سیر کے لیئے دو بڑے نالے موجود ہیں، سر نالا اور گجر نالا۔     ان علاقوں میں قدرتی چشمے، ندی نالے، گلیشئر، آبشاریں، جھیلیں اور فلک بوس برفانی پہاڑیاں ہیں جن میں قابل ذکر دومیل گلی، سروالی گلی اور ٹھوکی پاس کے گلیشئر اور جھیلیں ہیں۔  ان جھیلوں میں مچک جھیل (لیک)  زیادہ مشہور ہے جو سطح سمندر سے تقریباّ بارہ ہزار فٹ بلند ہے۔ اس کے علاوہ ڈک جھیل اور گجر نالا میں ایک خوبصورت جھیل ہے۔  آبشاروں میں ٹھوکی بیک کی سفید آبشاریں (شو ژر) مشہور ہیں۔ 

اگر آپ سیر کے لیئے جائیں تو مظفرآباد سے مین روڈ پے پھولاوئی تک گاڑی میں نو گھنٹے کا سفر ہے۔  پھولاوئی میں دو نوں نالے گجر نالا اور سر نالا الگ الگ سائیڈ پے واقع ہیں۔ گجر نالا کا سارا سفر پیدل طے کرنا ہے۔ گجر نالا سے آپ گھشاٹ ٹاپ کے راستے استور میر ملک جا سکتے ہیں۔ جبکہ آپ اگر سرنالا کا سفر کرنا چاہیں تو غاروں والی چراگاہ  (بچو بیک) تک جیپ پے سفر کر سکتے ہیں۔  وہاں سے آگے گھوڑوں پے سفر کیا جا سکتا ہے یا پیدل جا سکتے ہیں۔   اس نالا کے آخری چراگاہیں (بیکیں)  خوبصورت ہیں جہاں جھیلیں، آبشاریں اور گلیشرز موجود ہیں۔  بلخصوص مچک جھیل، دومیل پاس، سر بیک، ڈک جھیلاس نالا میں واقع ہیں۔ یہاں جاتے ہوئے کھانے پینے کا سامان ساتھ لے جانا ضروری ہے۔ کچھ علاقوں میں مقامی لوگ  تین سے چار ماہ کے لیئے مال مویشی لے کر جاتے ہیں  اس لیئے یہاں رہائش کے لیئے عارضی کچے کمرے اور ٹینٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔  ٹوریسٹ حضرات کو اپنے ٹینٹ ساتھ رکھنے چاہیئں تاکہ یہاں باآسانی رہ کر اس علاقے کے حسن کو دیکھ سکیں۔

☑️


مصنف  "خرم جمال شاہد"  کا تعارف

خرم جمال شاہد  ایک   مصنف   اور ریسرچر ہیں ۔  انہوں نے سماجی مسائل ، لوگوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ  پر ریسرچ پیپر لکھے ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر ترقیاتی شعبے ، سماجی مسائل اور سیاحت کے شعبے پ آرٹیکلز لکھے ہیں۔  سوشل میڈیا  اوربلاگز  و دیگر ویب سائٹس کے لیئے مواد لکھتے ہیں۔

خرم جمال شاہد ایک معروف نوجوان سماجی کارکن ہیں ، وادی گریز نیلم ، آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ مینجمنٹ (ایم بی اے-فنانس) میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے کمزور لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لیئے 2009میں ایک سماجی ادارے  "ادارہ برائے پائیدار ترقی" کی بنیاد ڈالی۔ 2009 سے اسی  سماجی ادارے   میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہزاروں لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے پر سرگرم عمل ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن رہے ہیں ، اور پاکستان میں انسانی حقوق کی مختلف تحریکوں کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں بچوں کے حقوق کے لیئے آزاد جموں و کشمیر میں چائلڈ رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی۔ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف شعبہ جات  (تعلیم ، صحت ، معاش ، توانائی ، پانی ، ماحول اور حقوق) پے خدمات سرانجام دیے ہیں۔

خرم جمال شاہد ایک نوجوان سیاستدان بھی  ہیں ۔ عوامی حقوق کے لیئے وہ ہر پلیٹ فارم پے آواز اٹھاتےرہے ہیں اوران مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وہ 2021 میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  میں حصہ لےچکے ہیں ۔ ایک سماجی و سیاسی کارکن ہونے کے ناطے  انہوں نے  نوجوانوں کو منظم کرنے اور عوامی حقوق کی جدوجہد  میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ اسی سلسلے میں  انہوں نے بانی  رکن   "کشمیر یوتھ کونسل" اور "نیلم یوتھ فورم" کاقیام عمل میں لایا اور آج یہ فورم عوامی حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

ان سے رابطہ کرنے لیئے
khurram@sdo.org.pk
https://twitter.com/KhurramAJK
https://facebook.com/KhurramAJK


Sunday, 3 January 2021

Khurram Jamal Shahid | خرم جمال شاہد

Khurram Jamal Shahid | خرم جمال شاہد
Editor (www.taobat.com)

Khurram Jamal Shahid is a writer and researcher. He has written research papers on social issues, providing better social services to the people and development. He has written mostly articles on development, social issues and tourism. Writes content for social media, blogs and other websites. Currently he is editor of www.taobat.com.

Khurram Jamal Shahid is a young politician. He has been raising his voice for public rights on every platform and has always played a positive role in resolving these issues. He has contested the 2021 Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly elections. As a social and political activist, he has always played a role in organizing the youth and fighting for people's rights. In this regard, he established the founding members of "Kashmir Youth Council" and "Neelum Youth Forum" and today these forums are engaged in the struggle for civil rights.

Khurram Jamal Shahid is a well-known young social worker from Neelum Valley, Azad Jammu and Kashmir. He is a post graduate in Management (MBA-Finance). He founded the Social Institution “Sustainable Development Organizaion” in 2009 to empower vulnerable people and improve their lives. As the Chief Executive Officer of the same social organization since 2009, he has been active in improving the lives of thousands of people. He has been a human rights activist, and has been part of various human rights movements in Pakistan. He founded the Child Rights Movement in Azad Jammu and Kashmir in 2013 for children's rights. Services have been provided in various sectors (education, health, livelihood, energy, water, environment and rights) to empower people.

He can be reached at

https://www.facebook.com/KhurramAJK
https://www.instagram.com/KhurramAJK
https://twitter.com/KhurramAJK

Illegal Harvesting of Medicinal Plants and Recommended Management Policy in Musk Deer National Park Gurez Valley, AJ&K

Illegal Harvesting of Medicinal Plants and Recommended Management Policy in Musk Deer National Park Gurez Valley, AJ&K 1 M...