نوجوان لیـڈر
تحریر:
انجینئر محمد صدیق شاذ
ایک ماں جب بچے کو جنم دیتی ہے تو اپنے بچے سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور معصوم بچہ بھی اپنی ماں سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور جتنی محبت وہ اپنی ماں سے کرتا ہے اُس سے زیادہ محبت دھرتی ماں سے کرتا ہے جو ایک فطری عمل ہے طفلِ ایام میں ہی موقع ملتے ہی پیٹ بھر کے مٹی کھانا اس بات کی شہادت ہوتی ہے کہ ہر وہ انسان جو جہاں جنم لیتا ہے وہ چاہے سرحد کے آر ہو یا پار بے پناہ محبت کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔طفلِ ایام سے نکل کر آنکھوں میں خواب سجائے ہر نوجوان اپنی دھرتی کیلئے کوئی ایسا کام کرنا چاہتا ہے جو اُس کے والدین اساتذہ اور دھرتی کیلئے نامور ثابت ہو ۔۔۔۔۔اسی طرح میری دھرتی نیلم سے بھی کئی ایسے نوجوان چاند بن کے ابھرے ہیں جنہوں نے ڈاکٹر انجینئر پروفیسر ادیب اور آرمی آفیسر بن کر دھرتی کو چار چاند لگائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ان ہزاروں نوجوانوں میں ایک نوجوان خرم جمال شاہد صاحب ہیں جن کو اللہ تعالی نے علم و عقل کی دولت سے مالا مال کیا ۔۔۔۔۔آپ وہ واحد بے باک نوجوان ہیں جنہوں نے سیاست میں اپنا قدم بڑھا کر تمام نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکھٹا کیا اور نیلم ویلی سے تمام اہلِ علم نوجوانوں نے انہیں اپنا لیڈر منتخب کر کے بھرپور سپورٹ کرنے کا عہد کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔ہمیں یقین ہے کہ کہ اس بار نوجوان قیادت آ گے آئے گی اور اس قیادت کے لیڈر جناب خرم جمال شاہد صاحب بہترین لیڈ کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔نوجوان لوگ ایک ایسے مضبوط ستون کی مانند ہوتے ہیں جو کسی بھی عمارت میں لگ جائیں تو اُسے گرنے نہیں دیتے آئندہ الیکشن میں ہم تمام نوجوان مل کر ایک مضبوط ستون کی مانند کھڑے ہو کر اس دھرتی کا بوجھ اٹھائیں گے پچھلے 72 سالوں میں جو نہ ہو پایا وہ ہم نوجوان کر دیکھائیں گے ۔۔۔۔۔ان شاءاللہ اب کی بار جیت ہماری ہو گی ہم اس دھرتی کے باشندے ہیں اور دھرتی ماں سے بے پناہ محبت کرنے والے ہیں ۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ہم سبکو ہمت جذبہ اتحاد اور ایمان کی دولت سے مستحکم رکھے آمین۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment